Wednesday, May 8, 2024

سندھ حکومت کا کین سائنو کورونا ویکسین کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کین سائنو کورونا ویکسین کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان
March 30, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کین سائنو کورونا ویکسین کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان کر دیا۔ وفاق سے اجازت مل گئی۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے سندھ میں برطانیہ سے آنے والی کورونا کی قسم نہیں پھیلی۔ کچھ کیسز رپورٹ ہوئے جن کو آئسولیٹ کرا لیا۔

ادھر کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کی مختلف یوسیز میں گلیاں سیل ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔