Wednesday, May 8, 2024

سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن پر خشک راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن پر خشک راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ
March 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پر خشک راشن خریدنے اور تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ سکھر قرنطینہ میں موجود 9 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 183 ہو گئی ہے۔ مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تفتان سے آنیوالے 290 زائرین کے ٹیسٹ رپورٹ آچکی ہیں جن میں سے 143 میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت کی طرف سے مثبت ردعمل نہیں آیا۔ وزیراعظم سے گزارش کی کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں۔ گھبرانے کی  نہیں مگر پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔ مرتضی وہاب نے ٹرین آپریشن روکنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق  کریانہ، میڈیکل جنرل اسٹورز پر نہیں ہو گا۔ سندھ حکومت ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو راشن دے گی۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے دس ہزار کٹس درآمد کر لی ہیں۔ دوسری جانب  سندھ حکومت نے ساٹھ ہزار راشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے ضرورت مندوں میں  تقسیم کیے جائینگے۔ سندھ حکومت نےسکھر اور کراچی کے بعد دو مزید شہروں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی تیاری کر لی۔ حیدرآباد اور بےنظیرآباد میں کوارنٹائن بنائے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو 3 ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز جاری کر دیئے۔