Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس ، مالی مشکلات سے دوچار کرایہ داروں کو عارضی ریلیف مل گیا

سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس ، مالی مشکلات سے دوچار کرایہ داروں کو عارضی ریلیف مل گیا
April 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے کورونا ریلیف آرڈیننس سے مالی مشکلات سے دوچار کرایہ داروں کو عارضی ریلیف مل گیا۔ ایک لاکھ روپے تک دکان ، مکان اور دفتر کے کرائے کی نصف ادائیگی تین ماہ کے لیے مؤخر کر دی گئی۔ کراِیہ دار مقررہ ماہانہ کرایہ کا صرف پچاس فیصد ادا کرینگے۔ باقی پچاس فیصد کرایہ تین ماہ بعد اقساط میں وصول کیا جائے گا لیکن مالک مکان بیوہ ہو یا بزرگ ہو یا معذور ہو تو کرایہ دار کو پورا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ حکومتی آرڈیننس میں مالک مکان کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ سندھ حکومت اس کو 25 فیصد پراپرٹی ٹیکس معاف کرے گی ۔ سندھ کابینہ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے چکی ہے اور گورنر سندھ کی منظوری کے بعد آرڈیننس نافذالعمل ہو گا اور اس کا اطلاق 120 دن کے لیے ہو گا۔