Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت کا کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کو اگست میں شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کو اگست میں شروع کرنے کا فیصلہ
June 4, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا آغاز اگست سے شروع کرنے کا اعلان  کردیا ،منصوبے پر سولہ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی میں سرجانی سے ٹاور تک شروع کئے جانے والے گرین لائن ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے ہفتے کو اعلی سطح کا اجلاس چیف سیکریٹری کی صدارت میں ہوگا۔ گرین لائن ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم گرومندر کے مقام پر اورنج لائن پروجیکٹ سے منسلک ہوگا منصوبے کے راستے میں حائل ہائی ٹینشن لائنوں کی منتقلی کے حوالے سے بھی اقداما ت کئے جائیں گے ۔ جبکہ سرجانی ٹاون بس ڈپو کی زمین حاصل کی جائے گی۔