Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ

سندھ حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ
May 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ ناصر حسین شاہ اور مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر برسائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت بتائے کہ آج چینی کی قیمت کیا ہے۔ ان کی حکومت میں چینی کیوں مہنگی ہے۔ نااہلی چھپانے کے لئے شوشہ چھوڑے جارہے ہیں۔ چینی اسکینڈل میں برآمدات کی اجازت دینے والے وزیراعظم کا نام شامل نہیں لیکن اومنی گروپ کا نام لیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور انچارج وزیر تجارت فریٹ سپورٹ سمری کی منظوری دی۔ وزیراعظم کی اجازت سے گیارہ لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ ہوئی۔ وزیراعظم کی اجازت سے دو ارب روپے کی فریٹ سبسڈی دی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ایکسپورٹ کے سبب ہوا۔ شفاف تحقیقات کا تقاضہ کہ وزیراعظم سے بھی انکوائری کی جائے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے جو سوالات اٹھائے ہیں وزیراعظم جواب دیں گے تو بہتر ہو گا۔