Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت کا پانچ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا پانچ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا اعلان
March 23, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے ایک اور اچھا فیصلہ کرلیا، پانچ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ پنشن بھی پچیس مارچ کو ہی مل جائے گی، سیکرٹری خزانہ سندھ نے تںخواہ اورپینشن جاری کرنےکے لئے اکائونٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین کو روز مرہ کی اشیاء کی خریدارری میں سہولت کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق تنخواہ اور پینش کے علاوہ جو دیگر اخراجات ہیں وہ روکئے جائیں، گریجویٹی، ایل پی آر سمیت دیگر ادائیگیاں روکی جائیں۔ ادھر سندھ میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز ہے، بیشتر شہریوں نے خود کو گھروں تک محدود کر رکھا ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔