Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کے مجوزہ بلدیاتی نظام کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کے مجوزہ بلدیاتی نظام کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
September 24, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے مجوزہ بلدیاتی نظام کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کا مشن شروع ہوا تو پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے اختیار کو چیلنج کر دیا۔ سندھ کے وزیر بلدیات بولے آئین کے مطابق بلدیاتی نظام کے تعین کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختوننخوا میں جیسا چاہیں بلدیاتی نظام لائیں لیکن سندھ میں بلدیاتی نظام کیسا ہو گا اس کا فیصلہ سندھ حکومت نے ہی کرنا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ صوبے کے بلدیاتی نظام سے مطمئین بھی نظر آئے۔