Thursday, April 18, 2024

سندھ حکومت کا وبائی امراض ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

سندھ حکومت کا وبائی امراض ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
April 25, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے وبائی امراض ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ بھی تیار کرلیا۔ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے، لاک ڈاؤن پابندیوں، ایس او پی پر عمل نہ کرنےوالے افراد، اداروں کو جرمانہ ہوگا۔ مجوزہ آرڈیننس کے تحت لاک ڈاؤن پابندیوں، ایس او پی پر عمل نہ کرنےوالے افراد، اداروں کو جرمانہ ہوگا۔ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پرجرمانہ دینا ہوگا۔ ترمیمی آرڈیننس سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر کو بھیجا جائے گا۔