Friday, May 17, 2024

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ
April 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لئے خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مختلف کاروبار کے لئے بلا سود قرضے ملیں گے۔

سندھ حکومت کی خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال ہی شروع کیا جائے گا ۔ نوجوانوں کو مختلف کاروبار کیلئے سود کے بغیر قرضے دیے جائیں گے۔

بلاسود قرضہ اسکیم کیلئے پہلے مرحلے میں 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلیٰ سے منسوب کیا ہے۔ اس سے قبل ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کا نام دیا جاتا رہا ہے۔