Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت کا نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کا اعلان
August 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کانالوں پر تجاوزات ختم کرنے کا اعلان ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  کہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز   تجاوزات ختم کرانے میں   ساتھ دیں۔

کراچی میں ایک طرف  مون سون کی تباہی جاری ہے ،  مگردوسری طرف صوبائی وزراء کا صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے وزیر بلدیات  ناصر حسین شاہ کہنے لگے کہ صوبائی حکومت کی نگرانی میں شہر کے  38 نالوں سے دو لاکھ ٹن کچرا نکالا گیا یہی وجہ  ہے شدید بارشوں کے باوجود پانی زیادہ دیر تک نہیں رکا  جن علاقوں میں مشکلات ہوئی ان کی نشاندہی کرلی  ہے۔

کراچی  کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھیمے مزاج کے وزیر  سعید غنی نے نالوں پر تجاوزات کے حوالے سے بھی بات کی اور  وزیر وفاقی حکومت پر تنقید کرنا اس بار بھی نہیں بھولے۔

وزیر تعلیم سعید غنی بولے  ہم پرتنقید کرنے والے نالوں پر  قبضوں میں ملوث ہیں نالوں پر سے تجاوزات ختم کرواناآسان کام نہیں۔

صوبائی وزرا کا کہنا تھا سیوریج اور واٹر لائنوں کا نظام بنانا ہوگا ،  جہاں جہاں بھی تجاوزات ہوں گی وہاں ایکشن لیا جائے گا اورقبضہ کرانے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق اگر ہمیں لفٹ نہیں کرائے گا تو ہماری اپنی لفٹیں اور اپنی ٹانگیں ہیں،  وزیر اعظم نے کراچی بارش پر نوٹس لیالیکن ان کا رزلٹ ٹھیک نہیں آیا، 38 نالوں میں سے 3 نالوں کی صفائی کی گئی ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔

 ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  مارکیٹ اور ہوٹل کھولے جارہے ہیں اس حوالے سے احتیاط اپنانی ہوگی، کورونا وائرس ابھی موجود ہے۔

سعید غنی بولے  ایم کیو ایم نے ایک خالی زمین پر 2 ہزار گھر بنادئیے اب ہم ان کو کیسے اٹھائیں گے؟ ۔