Monday, September 16, 2024

سندھ حکومت کا میگا پراجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا میگا پراجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ
February 11, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے کراچی میں فراہمی آب کے میگا پراجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تین سال سے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات سلیم صدیقی نااہلی اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر فارغ ہوگئے ہیں جبکہ  مشکور الحسنین کو ان کی جگہ پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اس اہم منصوبے پر فیصلہ کیا گیا ہے ۔