Saturday, April 27, 2024

سندھ حکومت کا مولانا عادل کے قتل میں شیخ رشید کو شاملِ تفتیش کرنیکا مطالبہ

سندھ حکومت کا مولانا عادل کے قتل میں شیخ رشید کو شاملِ تفتیش کرنیکا مطالبہ
October 12, 2020
کراچی (92 نیوز) مولانا عادل خان کا قتل، سندھ حکومت نے شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کے جلسوں میں دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ اِن کےاعلان کے چند گھنٹے بعد کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو کیسے معلوم ہوا اپوزیشن جلسوں میں دہشتگردی ہوگی، شیخ رشید کو پتہ ہے تو حکومت نے فوری طور پر کیا اقدامات کیے، سندھ حکومت کے پاس اختیار نہیں کسی کو سکیورٹی اہلکار دے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحرک تھے، اِن کے پاس سندھ حکومت کی سکیورٹی نہیں تھی۔ مولانا عادل خان کے صاحبزادے نے ہمیں سکیورٹی دینے کا کہا تھا، تسلیم کرتا ہوں کہ مولانا عادل خان کے پاس سکیورٹی نہیں تھی۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی پریس کانفرنس کے موقع پر ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کے علاقائی عہدیداروں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔