Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
June 15, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے  ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق صوبے کےسرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں 10فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ  پنشن میں بھی اضافےسمیت مختلف تجاویز زیر غور  ہیں ، وفاقی حکومت نےبجٹ میں اپنے ملازمین  کی تنخواہیں نہیں بڑھائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے بجٹ اہداف طے  کر لئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے دس سے زائد محکموں کی نئی اسکیمز بجٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انسانی حقوق ، جنگلات و جنگلی حیات ، اقلیتی امور کے محکموں کو نئی اسکیمز میں شامل نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سماجی بہبود ، خوراک اور سندھ ریونیو بورڈ کی بھی صرف جاری اسکیمز کیلئے بجٹ مختص کیا جائے گا۔