Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت کا مارکیٹس بند نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مارکیٹس بند نہ کرنے کا فیصلہ
July 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے مارکیٹس بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاک ڈاون پابندیوں میں مزید سختی نہیں کی جائے گی۔ وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں  لاک ڈاون کرنا پنجاب حکومت کی اپنی مرضی ہے ۔ سندھ میں  ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ لاک ڈاون پابندیوں میں مزید سختی نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے لاک ڈاون کے تحت عائد موجودہ پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدالاضحی سے قبل تجارتی کارورباری مارکیٹس میں شام 7بجے تک خریدوفروخت ہو گی۔