Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
August 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیوٹی پارلرز ، جم، کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ مزارات میں زائرین کی محدود، مشروط آمدورفت ہو سکے گی ۔ ہوٹل اور ریستوران ہفتے کے سات روز ایس اوپیز کےتحت ڈائن ان سروس کر سکیں گے ۔ ہوٹلز ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری رات بارہ بجے تک ہو گی۔ سندھ میں 150 روز بعد لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کی گئیں۔ تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔ شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا سکے گا۔ شادی ہالز اسکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے ۔