Tuesday, April 23, 2024

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور
April 30, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور کر رہی ہے، مشروط اجازت کے ساتھ کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بحال کرنے پر مشاورت کی گئی۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی مدت آج ختم ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کابینہ ارکان اور طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ بحال کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ہفتے سے سندھ میں لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔