Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن 21 اپریل تک کرنیکا فیصلہ ، پنجاب کا بھی اشارہ

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن 21 اپریل تک  کرنیکا فیصلہ ، پنجاب کا بھی اشارہ
April 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  سندھ حکومت نے 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، پنجاب نے بھی اشارہ دے دیا۔

ملک میں کورونا  کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، قاتل وائرس مزید گیارہ جانیں لے  گیا ، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  اور عوام کی غیر سنجیدگی کے کے باعث صوبائی حکومتیں  لاک ڈاؤن میں اضافے پر مجبور ہیں  ۔

سندھ حکومت نے 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے  ،  وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر عمل نہ ہونے پر مزید سختی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن اکیس اپریل تک بڑھانے کا اشارہ دے دیا،خیبرپختونخوا  حکومت بھی لاک ڈاؤن کے حولے سے دو تین روز میں  فیصلہ کرے گی۔