Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت کا لاک ڈائون متاثرہ طبقات کو ریلیف کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا لاک ڈائون متاثرہ طبقات کو ریلیف کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
April 7, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مختلف طبقات کو ریلیف کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا، ریلیف دینے کیلئے ٹیکسز میں 3 ماہ چھوٹ دی جائے گی، نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا تعین کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھرعوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں۔ سندھ حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا، لاک ڈاون سے متاثرہ طبقات کے لئے آرڈیننس لایا جارہاہے۔ آرڈیننس میں مختلف سیکٹرز کے لیے محصولات کی وصولی نرم کی جائے گی۔ آرڈیننس کے تحت تین ماہ کے لیے پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔ کرایہ داروں کو ریلیف دیا جائے گا، مخصوص کیٹگری کے رہائشی کرایہ داروں سے رواں ماہ کا کرایہ وصول کرنا ممنوع ہوگا۔ نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ میں چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 986ہوئی ہے۔ سندھ میں کورونا سےمتاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا۔جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے، جبکہ 309 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ویڈیو پیغام میں عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ چینی ماہرین کے وفد نے وزیر صحت سندھ ڈاکٹرز عذرا فضل سے ملاقات کی۔ چین کی 8 رکنی ٹیم خصوصی طور پر اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کراچی پہنچی ہے۔ چینی وفد نے سندھ حکومت کو ووہان کی سابقہ اورموجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ چین کے ماہرین طب نےسندھ میں  کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال پر مشاہدےسےبھی آگاہ کیا۔ چین کےوفد نے سماجی میل جول محدود کرنے پر زوردیا۔ متبنہ کیاکہ کوروناوائرس وبائی مرض ہےصورتحال بگڑتی ہےتو مسائل بڑھ جائیں گے۔