Saturday, April 27, 2024

سندھ حکومت کا عزیربلوچ، نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنیکا اعلان

سندھ حکومت کا عزیربلوچ، نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنیکا اعلان
July 3, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے عزیربلوچ، نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے قومی اسمبلی میں ہاتھ پھیلا پھیلا کر الزامات لگائے گئے، علی زیدی کو کھلا چیلنج ہے رپورٹس میں کہیں آصف زرداری اور پی پی قیادت کا ذکر دکھا دیں ورنہ قوم سے معافی مانگیں۔ رپورٹ پیر کو محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی غلط دستاویزات ظاہر کرکے خود کو درست ثابت کرنے کی کوشش کررہے تھے، معلوم نہیں ان کے کیا مقاصد ہیں، سندھ حکومت نے کراچی کا امن بحال کیا تھا۔ علاوہ ازیں اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، اگر وفاق ٹیکس جمع کرنے کی اہل نہیں تو صوبائی حکومت کو کہہ سکتی ہے، پی ٹی آئی نے ماضی میں قوم کو ٹیکس نہ دینے کے لیے ورغلایا تھا، سندھ حکومت نے صرف یہ کہا کہ ایف بی آر اپنا کام خود کرلے۔