Monday, September 16, 2024

سندھ حکومت کا ضمنی انتخاب کے دن کراچی کی انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ضمنی انتخاب کے دن کراچی کی انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
April 7, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ضمنی انتخاب کے دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطبق  سائین سرکار نے کراچی کے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو سات اپریل کے دن تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے روز  ضلع کورنگی ، ملیر ، غربی اور جنوبی میں ایڈمنسٹریٹرز تبدیل کردیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق  نئے تعینات کئے جانے والے ایڈمنسٹریٹر ز کا تعلق ڈی ایم جی گروپ سے ہوگا اس سلسلے میں بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریر غلام رسول اور ضلع جنوبی کے ایڈمنسٹریٹر کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ جبکہ ضلع وسطی اور شرقی میں پہلے ہی  ڈی ایم جی گروپ کے افسران تعینات ہیں دوسری جانب حلقہ این اے 245 کے لیے پولنگ سامان کی ترسیل مکمل  کرلی گئی ہے ۔ الیکشن کو مانیٹر کرنے کے لیے اندرون سندھ سے ٹیمیں ڈی سی سینٹرل پہنچ گئی ہیں  ادھر رینجرز نے بھی ڈی سی آفس سینٹرل خصوصی سیل قائم کردیا ہے جہاں رینجرز کے جوان انتخابی عمل کے دوران شکایات موصول کریں گے ۔