Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت کا صوبے میں 7 جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے میں 7 جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ
August 16, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں 7 جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں عالمی معیار کی 7 بائیو سیفٹی لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ ۔۔ تمام لیب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائن کے تحت قائم کی جائیں گی۔ سندھ حکومت نے جدید لیبارٹریز بنانے سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں محکمہ صحت، سول اسپتال اور جامعہ کراچی سے بھی رکن منتخب کیے گئے ہیں۔ عالمی معیار کی لیبارٹریز سول اسپتال کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا، لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر، خیرپور میڈیکل کالج اور پیپلز میڈیکل کالج بینظیرآباد میں قائم کی جائیں گی۔