Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت کا شہروں کے اندر موجود پٹرول پمپس کو شام پانچ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا شہروں کے اندر موجود پٹرول پمپس کو شام پانچ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم
March 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے شہروں کے اندر موجود پٹرول پمپس کو بھی شام پانچ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ میں اندرون شہر موجود پیٹرول پمپس کو بھی بند رکھنے کا حکم سامنے آیا۔ اندرون شہر پٹرول پمپس بھی شام 5 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر موجود پیٹرول پمپ کیلئے اوقات کار کی پابندی نہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ پٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا۔ ٹائر پنکچر کی دکانیں لاک ڈاؤن کے دوران پابندی سے مستشنیٰ ہوں گی۔