Friday, May 10, 2024

سندھ حکومت کا سترہ سال بعد افغان مہاجرین کی ازسرنو رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سترہ سال بعد افغان مہاجرین کی ازسرنو رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ
February 9, 2020

 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے سترہ سال بعد افغان مہاجرین کی ازسرنو رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ افغانیوں کے معاملے پر خط وکتابت شروع کر دی۔

2003کے بعد سے سندھ میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن نہیں ہو سکی تھی۔ اسی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مقیم افغانیوں کا مستند ڈیٹا سندھ حکومت کے پاس موجود نہیں ہے۔

کئی برسوں سے غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کارروائی بھی نہیں کی گئی ہے۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ اداروں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ افغانیوں کے معاملے پر خط وکتابت شروع کر دی ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ سے زائد افغانی مقیم ہیں لیکن رجسٹریشن صرف 63 ہزار کی ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں مقیم تمام افغانیوں کی رجسٹریشن کرئے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ افغانیوں کی رجسٹریشن کے لیے طریقہ کار وضع کر رہا ہے۔