Saturday, May 4, 2024

سندھ حکومت کا زکوٰة خود جمع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا زکوٰة خود جمع کرنے کا فیصلہ
January 4, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت نے قوانین کے تحت زکوة خود جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ ان کی طرف سے خط لکھ کر وفاقی حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ زکوة اور اسٹیٹ بنک سے بھی رابطہ کر کے سندھ حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ زکوة کو کہا گیا ہے کہ وہ سندھ بنک اور سندھ حکومت سے رابطہ کر کے زکوة جمع کرنے کے طریقہ کار طے کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں مراد علی شاہ‘ چیف سیکرٹری سندھ‘ سیکرٹری زکوة ‘ پرنسپل سیکرٹری‘ سیکرٹری انٹر پروونشیل کوآرڈی نیشن‘ ایڈووکیٹ جنرل اور چیئرمین زکوة کونسل جسٹس زاہد قربان علوی نے بھی شرکت کی۔