Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت کا رینجرزکے خصوصی اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کا فیصلہ

سندھ حکومت کا رینجرزکے خصوصی اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کا فیصلہ
December 1, 2015
کراچی(92نیوز)حکومتِ سندھ نےرینجرزکوحاصل اختیارات میں چارماہ کی توسیع کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، سندھ رینجرزکوحاصل اختیارات کی مدت پانچ دسمبرکوختم ہورہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے ،سندھ رینجرز کو حاصل اختیارات کی مدت پانچ دسمبر کو پوری ہورہی ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نےسمری وزیراعلٰی قائم علی شاہ کوارسال کردی ،واضح رہے کہ رینجرزمشکوک افرادکو90روزکے لیےاپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے ،رینجرزکوبھتہ خوری،اغوابرائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اختیارات حاصل ہیں۔