Wednesday, April 24, 2024

سندھ حکومت کا رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ
November 27, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد کسی بھی کارروائی کا ارادہ نہیں۔ رہائشی علاقوں میں اسکول کام کر سکتے ہیں۔ اسکول کیلئے خاص پیمائش کے گھروں کی اجازت ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا مطلوبہ پیمائش سے کم قائم گھروں میں اسکولوں کو نوٹس دیئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سردیوں کی چھٹی کے بعد کسی بھی کارروائی کا ارادہ نہیں ہے۔ والدین پریشان نہ ہوں اسکول معمول کے مطابق کام کرینگے۔