Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت کا تین سے پانچ دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا تین سے پانچ دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
December 1, 2015
کراچی(92نیوز)ڈبل سواری پرپابندی ہوتوبچوں کواسکول پہنچانا ذرا مشکل ہوجاتا ہے اس لئےسندھ حکومت نےچہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تین سے پانچ دسمبر تک تعلیمی ادارے بند  رکھنے کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت سندھ نے تین دسمبر سے پانچ دسمبر تک صوبے میں تعلیمی اداروں کو بندرکھنے کا اعلان کیا ہے صوبائی حکومت کے اعلامیہ  کے مطابق تین دسمبر کو چہلم حضرت امام حسین جبکہ چار اور پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسکولز اور کالجز بند رہیں گے ۔ محکمہ تعلیم نے چار اور پانچ دسمبر کو تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جبکہ تین سے پانچ دسمبر کی تعطیلات کا اعلان سندھ حکومت کرچکی ہے میٹرک اور انٹر بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ۔ انٹر بورڈ کے تحت منسوخ ہونے والے پرچے اب بارہ ،چودہ اور پندرہ دسمبر کو ہوں گے ۔ اس طرح جمعرات سے اتوار تک تعلیمی ادارے چار دن تک بند رہیں گے ۔