Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت کا تمام محکموں کے اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا تمام محکموں کے اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ
June 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کمزور مالیاتی پوزیشن کے باعث سندھ حکومت نے تمام محکموں کے اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے محکمہ خزانہ کا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ۔ سندھ میں بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی، تمام محکموں کے اخراجات اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کرتے ہوئے  ایچ آئی وی، ایڈز کنٹرول کیلئے اضافی فنڈز اور بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  پولیس سمیت امن و امان کیلئے 110 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سندھ سرکار کو وفاق سے او زیڈ ٹی کے تحت پونے اٹھارہ ارب روپے سندھ کو منتقل ہوں گے، ترقیاتی منصوبے چلانے کیلئے وفاق سے 30 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 45 ارب روپے منتقل ہوں گے، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بجٹ میں پچپن ارب روپے اضافہ، ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 366 ارب روپے اور پینشن میں اضافہ کرکے آئندہ بجٹ میں ایک سو پندرہ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔