Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میٹرک امتحانات بھی موخر کر دیے گئے ۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹ کیا کہ سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔ https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1238163989588250624?s=20 https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1238165248491864076?s=20 وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کرونا وائرس کے کیسز میں پوری دنیا میں اضافہ ہورہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں تمام اتھارٹیز کو آن بورڈ لیا گیا ۔ اسکولز کو پندرہ دن مزید بند رکھنے سے اکیڈمک سال متاثر ہورہا تھا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیاں پہلے دے دی جائیں۔