Sunday, May 19, 2024

سندھ حکومت کا اے ڈی خواجہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا اے ڈی خواجہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
October 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق پولیس میں انتظامی فیصلوں کا اختیار حکومت سندھ کو حاصل ہے ۔ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی جائے گی ۔
اپیل اسی ہفتے دائر کئے جانے کا ماکان ہے جب کہ کیس کیلئے تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کیس کیلئے پارٹی رہنما اور سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
فاروق ایچ نائیک چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری کی جانب سے دو الگ الگ اپیلیں دائر کرینگے۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیاجائے گاکہ آئی جی سندھ براہ راست ان کے ماتحت ہیں ۔ اپیل میں استدعاکی جائے گی کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔