Tuesday, April 23, 2024

سندھ حکومت کا ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی  تعداد بڑھانے کا فیصلہ
April 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے جس پر سندھ حکومت نے  ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی  تعداد بڑھانے کا فیصلہ  کرلیا ہے ۔

سندھ میں آج 383 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ،تین مریض دوران علاج انتقال کرگئے، جس پر سندھ حکومت نےایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ کہتےہیں شہری ماسک پہننااورایک دوسرے سےدور رہنا زندگی کا معمول بنائیں۔

سندھ کوکوروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا ہے ، مزید 383 افراد میں  کورونا وائرس پھیل گیا ، جن میں  273 رمریضوں کاتعلق کراچی سےہے ، سندھ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کیس رپورٹ ہوئےہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سےمتاثرہ تین مریض انتقال کرگئے  ہیں ، جاں بحق افراد کی تعداد 81ہوگئی ہے ۔

مراد علی شاہ نےایک بار پھر اپیل کی کہ شہری ماسک پہننا اور ایک دوسرے سےدور رہنا معمول بنالیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا جس میں کورونا پازیٹو کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

پی اے ایف میوزیم کنونشن سینٹر،ڈالمیا گراونڈ اور دار الاحساس منگھوپیر میں آئسولیشن سینٹرزبنانےکا بھی فیصلہ ہوا۔وزیراعلی سندھ نےکہاکہ آئسولیشن سینٹرز میں واش رومز،اسپتال بستر فراہمی ونکاسی آب کا انتظام کیاجائے۔