Wednesday, May 8, 2024

سندھ حکومت کا ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا اشادہ

سندھ حکومت کا ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا اشادہ
May 17, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا اشادہ دے دیا۔ اس سلسلے میں ایس او پیز کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے مارکیٹیں کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لیے ایس او پیز پر انتہائی سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کب بحال ہوگی ؟ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز کی تیاری شروع کردی۔ پہلے مرحلے میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق تجویز زیر غور ہے۔ سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں، مختلف آپشنز پر کام جاری ہے، سندھ حکومت بھی ٹرانسپورٹ بحال کرنا چاہتی ہے، لیکن مارکیٹیں کھلنے کے بعد ایس او پیز پر عمل نہ کیے جانے سے سوال اٹھ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلئے چاروں صوبوں کی ایک پالیسی پر بھی زور دیا۔ سندھ میں غریب کی سواری بحال نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور کاروباری کھلنے کے بعد مشکلات میں اضافہ ہوگیا، دکانوں اور فیکٹریوں میں کام کیلئے جانے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔