Thursday, April 18, 2024

سندھ حکومت کا افواج پاکستان کے شہداء کیلئے 9600ایکڑزمین دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا افواج پاکستان کے شہداء کیلئے 9600ایکڑزمین دینے کا فیصلہ
June 19, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کی سائیں  حکومت نے پاک فوج کی جانب سے  زمین کے حصول کے لیے پندرہ سال پہلے دی گئی درخواست با لآخر منظور کرہی لی اور افواج پاکستان کے شہداء کے لیے نو ہزار چھ سو ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق دیر آید درست آید کے مصداق سائیں سرکار کی پندرہ سال بعد ہی سہی مگر پاک فوج  کی درخواست کا خیال آہی گیاجو افواج پاکستان نے 2001 میں دی تھی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت افواج پاکستان کے پانچ سو شہداء کے لواحقین کو زرعی زمینیں  فراہم کرے۔ جب درخواست یادآئی تو وزیر اعلیٰ نےاتنی جلدی دکھائی کہ اپنے گھر میں فوراً اجلاس بلا لیا۔ درخواست پر بحث ہوئی اورجھٹ منگنی  پٹ بیاہ کے مصداق  چیف سیکریٹری کوسندھ بھر سے افواج پاکستان کو 9ہزار600ایکڑ زمین دینے کاحکم سنا دیا۔ جسکا محکمہ جنگلات  نےباضابطہ اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جن500 شہداء کو زمینیں دی جا رہی ہیں ان میں دو سو کا تعلق سندھ سے ہے۔