Thursday, April 18, 2024

سندھ حکومت کا 25 ہزار روپے کم سے کم اجرت نہ دینے والے اداروں کےخلاف کارروائی کا اعلان

سندھ حکومت کا 25 ہزار روپے کم سے کم اجرت نہ دینے والے اداروں کےخلاف کارروائی کا اعلان
October 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے 25 ہزار روپے کم سے کم اجرت نہ دینے والے اداروں کےخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ٹیچنک اور نان ٹیچنک اسٹاف کی بھرتی کے لئےآئی بی اے سکھر میں ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ بتیس ہزار سے زائد اسامیوں پر صرف بارہ ہزار نو سے امیدوار کامیاب ہوئے۔ تجویز ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کے لئے پاسنگ مارکس پچپن فیصد سے کم کر کے پچاس فیصد کی جائے۔ خصوصی افراد کیلئے بھی پچپن فیصد مارکس کے بجائے تینتس فیصد کی جائے۔ کابینہ نے تجاویز کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ نے محکمہ صحت میں پیلتھ مینجمنٹ کیڈر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے لئے رولز میں ترامیم کا مسودہ منظور کر لیا۔ صوبائی کابینہ نے لاڑکانہ میں آٹھ آر ایچ سی اسپتال اور تعلقہ اسپتال پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے چار سو چھتیس ایکڑ زمین سندھ اینگرو کول مائنن کمپنی کو دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے کاربن کو قومی اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی وفاقی حکومت کی تجویز کی مخالفت کر دی اور کہا کہ جنگلات صوبائی سبجیکٹ ہے۔

کابینہ نے ہدایت کی کہ محکمہ لیبر پچیس کی کم از کم تنخواہ دینے کو یقینی بنائے۔ جو اتھارٹیز پچیس سے کم تنخواہ دے رہی ہیں وہ فوری طور پر پچیس تنخواہ مقرر کرے۔