Saturday, May 11, 2024

سندھ حکومت ڈٹ گئی، کلیم امام کو رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ

سندھ حکومت ڈٹ گئی، کلیم امام کو رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ
January 16, 2020
کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ کی تبدیلی پر سندھ حکومت ڈٹ گئی، کلیم امام کو رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے تمام کارروائی قانون کےمطابق کی ہے،، فردوس شمیم کا فیصلے کو یکطرفہ کہنا غلط ہے، عثمان بزدار یا محمودخان فیصلہ کرتے ہیں تو کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔ ادھر سندھ حکومت نے نئے آئی جی کیلئے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے نام وفاق کو ارسال کر دیئے۔