Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت وعدہ نبھاکر قبائلیوں کو این ایف سی کا تین فیصد حصہ دے ، اجمل وزیر

سندھ حکومت وعدہ نبھاکر قبائلیوں کو این ایف سی کا تین فیصد حصہ دے ، اجمل وزیر
June 14, 2020

پشاور ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے  کہا کہ سندھ حکومت وعدہ نبھائے اور قبائلیوں کو این ایف سی کا تین فیصد حصہ دے۔

خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم اضلاع کے لئے 3 فیصد حصہ نہ دینا افسوسناک ہے،  صوبوں نے ایوارڈ کا 3 فیصد ضم اضلاع کے لئے دینے کا وعدہ کیا تھا،  وزیراعلی نے نیشنل اکنامک کونسل میں ضم اضلاع کے 3 فیصد حصے کی بات اٹھائی۔

اجمل وزیر نے کہا کہ بلاول ضم اضلاع پر بہت واویلا کرتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت نے این ایف سی کا تین  فیصد حصہ ضم اضلاع کو نہیں دیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اجمل وزیر کے این ایف سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سندھ نے کبھی قبائلی علاقوں کو مالی مراعات دینے کی مخالفت نہیں کی، وفاق ان علاقوں کی مدد کرے تاکہ ترقی ہوسکے

مرتضیٰ وہاب نے کہا آئین کے تحت این ایف سی فارمولا وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے، اسی وجہ سے وفاقی حکومت کو بڑا شیئر بھی ملتا ہے۔