Thursday, March 28, 2024

سندھ حکومت نے گورنر کے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات تسلیم کرلیے

سندھ حکومت نے گورنر کے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات تسلیم کرلیے
May 11, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات کو سندھ حکومت نے بھی تسلیم کرلیا۔ سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے شیڈول ٹو کو نکال دیا گیا۔ سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس میں ترمیم کی سمری وزیراعلیٰ نے منظور کرلی۔ کابینہ ارکان سرکولیشن کےذریعے سمری پر رائے دیں گےارکان کی سفارشات کے بعد کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس دوبارہ گورنر کو ارسال کیا جائیگا۔ سندھ میں بجلی اور گیس کے گھریلو صارفین کو بلوں میں رعایت نہیں مل سکے گی۔ صوبائی حکومت نے آرڈیننس سےبجلی گیس کےبلوں میں رعایت کی شق خارج کردی۔ گورنر عمران اسماعیل نے بجلی گیس کے صارفین کو بلوں میں رعایت پر اعتراض کیا تھا۔