Saturday, April 27, 2024

سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا

سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا
November 5, 2020

کراچی (92 نیوز) گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہو گیا ۔  وفاقی حکومت کا کسانوں کیلئے گندم کی امدادی قیمت دوہزار روپے سے کم کرنے کا مطالبہ  کیا مگر  سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا، صوبائی حکومت کے مطابق سندھ میں کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے گا۔

گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ حکومت کےدرمیان نیا تنازع کھڑا ہو گیا ،  سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کم کرنےسے انکار کردیا ، وفاقی حکومت نے  کسانوں کےلئےگندم کی امدادی قیمت دوہزار روپےسےکم کرنے کامطالبہ کیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپنےکاشتکاروں کو ریلیف دینگے، حکومت مہنگی گندم امپورٹ کرسکتی ہے تو مقامی کاشتکاروں کو جائز حق کیوں نہیں دے رہی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو  فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ گندم کی امپورٹ روکنے کا واحد طریقہ اپنے کسانوں کو ریلیف دینا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ واضح رہے کہ  گندم کی کاشت پر فی من لاگت 1700روپے سےزیادہ ہے ،  حکومت نےآئندہ سیزن کے لئےدوہزار روپےاور وفاقی حکومت نے 1600روپےفی من گندم کی قیمت مقرر کی ہے۔