Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے کورونا سے متاثرہ بچوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

سندھ حکومت نے کورونا سے متاثرہ بچوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے
May 24, 2020

کراچی  ( 92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت  نے کورونا سے متاثرہ معصوم بچوں کے اعدادو شمار جاری کر دیے ، کہا کہ  دو مئی تک متاثرہ بچوں کی تعداد 253تھی، صرف 20دن میں تعداد تین گنا اضافے سے 788تک پہنچ گئی، خدارا حکومتی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کریں،ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے۔

ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2 مئی تک متاثرہ بچوں کی تعداد 253 تھی،  صرف 20 دن میں تعداد میں 3 گناہ اضافہ ہوگیا،  10 برس تک کے متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہوگئی،۔

مرتضٰ وہاب نے کہا کہ ان بچوں کو کسی ادارے نے نہیں ہم نے خود متاثر کیا ہے ، ہم باہر جا کر کورونا گھروں میں لیک آئے ، حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں،  حکومتی پابندیاں ہمارے بہتر مستقبل کیلئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم بہت زیادہ کوتاہیاں کررہے ہیں،خدارا حکومتی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے۔