Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت نے کراچی سمیت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا

سندھ حکومت نے کراچی سمیت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا
August 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے کراچی کو آفت زدہ قرار دے دیا ، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ ، سجاول بدین مٹیاری،جامشورو سمیت سندھ کے 20اضلاع بھی آٖفت زدہ قرار دے دیے گئے ۔

 کراچی میں اربن فلڈنگ کے بعد مسائل کا سیلاب امڈ آیا ، طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شہر کا انفراسٹرکچر تہس نہس ہو گیا ، سڑکیں تباہ و برباد جب کہ بجلی غائب ہو گئی ۔ موبائل فون سروس بھی بحال نہ ہو سکی، نظام زندگی متاثر ہونے پر عوام پریشان ہو گئے ۔

کراچی میں بارشوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ، پوش علاقے ہوں یا کچی بستیاں بارشوں کے دوران سب ہی نقصانات کی زد میں آئے۔کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع میں کسی کا آشیانہ گرا تو

 کہیں گھروں میں برساتی پانی نے لوگوں کی املاک کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے دوران سینتالیس  افراد بھی مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہوئے ۔ آرام باغ مارکیٹ،نرسری فرنیچر مارکیٹاورنگی ،گارڈن کی دکانیں اور دیگر علاقوں میں بھی کاروباری طبقے کو برسات کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا سندھ

 حکومت نے کراچی کے تمام چھ اضلاع کے پوش علاقوں سمیت ہر علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے ۔

ریلیف کمشنر کی جابب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  میرپورخاص ڈویژن اور حیدرآباد ڈویژن کے نو اضلاع اور سانگھڑ وبے نظیرآباد کو بھی آفت زدہ قرار دیاگیا ہے ، ڈپٹی کمشنر آفت زدہ قرر دئیے گئے کراچی اور دیگر اضلاع میں تباہ کن بارشوں کے نقصانات کا سروے کرکے رپورٹ

 دینگے۔ آفت زدہ قرار دئیے گئے سندھ کے بیس اضلاع میں نقصانات کا سروے ہونے کے بعدوفاقی حکومت کی مدد سے سندھ حکومت  نقصانات کے ازالے کا انتظام کرے گی۔