Wednesday, April 24, 2024

سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا

سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا
November 26, 2020

کاروبار شام 6 کی بجائے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں  گے۔ جمعہ کے دن کاروبار بند رکھنے کا حکمنامہ بھی معطل کر دیا گیا۔ سندھ بھر میں جمعے کو بھی چھوٹی بڑی مارکیٹس  اور شاپنگ پلازے کھلے رہیں گے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کیلئے حکومت سے دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاجر برادری نے کورونا کیخلاف حکومت سے تعاون کا بھی یقین دلایا ۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وفاق کا کام صرف اختیارات نہ ہونے کا اعلان کرنا نہیں بلکہ اختیارات لینے کیلئے قانون سازی کرکے فوری فیصلے کیے جائیں ۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ سندھ میں سندھو دیش حکومت کا قبضہ ہے ۔ اب کراچی کے لوگ کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے خود فیصلہ کریں گے۔