Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا
October 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کےانوکھے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز  کراچی  میں ایک ماہ کےلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی تاہم چند گھنٹوں بعدیہ فیصلہ واپس لے لیا۔شہریوں نے بدلتے فیصلوں پرسندھ حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا،سعیدغنی نےعجب انکشاف کیا کہ ڈبل سواری پر پابندی حکومت سے مشاورت کے بغیر لگائی گئی تھی۔

سندھ حکومت کےبدلتےفیصلےکی بڑی وجہ سامنےآگئی ، ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ڈبل سواری پر پابندی کےخلاف اعتراض کیاتھا ، ان کاکہناتھاکہ ڈبل سواری پر پابندی سےپی ڈی ایم جلسے کی تیاری پر فرق پڑے گا ، سندھ حکومت نےمفاد عامہ کی بجائے سیاسی ضرورتوں پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کی گئی  اور سکیورتی خدشات کےباوجود ڈبل سواری پر پابندی کا حکمنامہ واپس لیا، شہریوں نے سندھ حکومت کے فیصلوں پر تنقید کانشانہ بنایا۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نےعجب انکشاف کیا  کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی حکومت سے مشاورت کےبغیر لگائی گئی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ  سکیورٹی خدشات کےباوجود سندھ حکومت نےسیاسی فائدے کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے پابندی ہٹائی ہے۔