Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم کے فیصلوں کو قرار دیدیا

سندھ حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم کے فیصلوں کو قرار دیدیا
June 9, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان نے چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ وزیراعظم کے فیصلوں کو قرار دے دیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے چینی کی مہنگی خریداری پر بھی سنگین سوالات اٹھا دئیے۔ وزیر اطلاعات سندھ اور حکومتی ترجمانوں نے دھواں دھار پریس کانفرس کی۔ مرتضیٰ وہاب نے شوگر اسکینڈل پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ وزیراعظم کی جانب سے برآمد کے فیصلے کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے کردار پر سوالات کا جواب ابھی تک نہیں ملا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپریل میں 3 لاکھ ٹن چینی 76 روپے کے بجائے 82 روپے میں خریدی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت سے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمتیں اور تعلیمی اداروں میں داخلے منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر نے کہا 4 اضلاع میں 154 مشکوک اور مبینہ جعلی ڈومیسائل سامنے آئے، جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اسکروٹنی کی جائے گی۔