Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا،جرائم عروج پر ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا،جرائم عروج پر ہیں، حلیم عادل شیخ
September 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے،پورے صوبے میں جرائم عروج پر ہیں۔

رہنما تحریک انصاف  کا کہنا تھا کہ  ایس ایچ او کےسامنے اے ایس آئی پرتشدد کیا گیا ، کہا جاتا تھا کہ کلیم امام آئی جی پی ٹی آئی کا ہے، اب تو آپ کا اپنا آئی جی ہے،  پولیس افسر کا قصور تھا کہ شراب پینے اور بیچنے والے جیالوں کو پکڑا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل ریلی میں عجیب و غریب نعرے لگائے گئے،وزیراعلیٰ سے پوچھتے ہیں انہیں کوئی شرم نہیں آئی، غریب ورکروں کو استعمال کیا جاتا ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے،مراد علی شاہ صاحب آپ سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں، سندھ کے محب وطن پاکستانی ابھی موجود ہیں۔