Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا
July 16, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، پولیس رولز میں ترامیم کی جائیں گی، جس کے تحت ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس رولز میں ترامیم کے بعد سنگین جرائم کے علاوہ دیگر عمومی مقدمات میں پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے گی۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا، گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں ترامیم کی جائیں گی۔

10 سے زائد مختلف دفعات پر نامزد فرد کی گرفتاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پولیس رولز 1934 میں ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پولیس رول 26 میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی، گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں بھی ترامیم کی سفارش کی گئی ہے۔