Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کردی

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کردی
June 1, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کردی، لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں 30 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور لازمی سروس کے اداروں، خدمات پر اوقات کار کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کراچی سمیت سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹرز وائز بحال کی جائے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کی باضابطہ بحالی 3 جون سے ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ 2 جون کو ٹرانسپورٹرز سے ایس او پیز پر مشاورت کرے گا۔ آن لائن ٹرانسپورٹ کیلئے الگ ایس اوپیز ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کی جائے گی۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی پابندی سے استشنیٰ دیا جائے گا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریستوران، اسپورٹس کلب بند رہیں گے، کاروبار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہو سکے گا۔ ہوٹلز، کیفے سے ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، مزارات پر زائرین کی آمد پر پابندی برقرار رہے گی۔