Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے نجات کیلئے چین اور یواے ای سے مدد طلب کرلی

سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے نجات کیلئے چین اور یواے ای سے مدد طلب کرلی
January 6, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے ٹڈی دل کو روکنے کے لیے چین اور متحدہ عرب امارات سے مدد طلب کرلی، فصلوں پر فضائی اسپرے کے لیے جدید ایئرکرافٹ کرائے پر حاصل کیے جائیں گے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو ٹڈی دل سے نقصان ہوچکا ہے۔ ٹڈی دل کے وار جاری ہیں، سندھ میں کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ صحرائی علاقوں سمیت سکھر گھوٹکی بے نظیر آباد میں بھی ٹڈی دل سے فصلیں متاثر ہوئیں۔ وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ ٹڈل دل کے حملوں سے بچاوں میں ناکام ہو گیا۔ محکمہ زراعت کے مطابق سندھ کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کا بریڈنگ سیزن ہے فوری اسپرے ضروری ہے، سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے بچاو کے لیے چین اور متحدہ عرب امارات کی مدد طلب کرلی۔ چین اور متحدہ عرب امارات سےخصوصی ایئر کرافٹ کرائے پر لیے جائینگے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے بیشتر ایئرکرافٹ ناکارہ ہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے چین سے بھی ٹڈی دل کے نقصانات سے بچائو کے لیے مدد مانگی ہے، چین اور متحدہ عرب امارات سے جدید ایئرکرافٹ ملنے کی صورت  میں صحرائی علاقوں میں اسپرے کرایا جائے گا۔