Thursday, March 28, 2024

سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا

سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا
June 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ اور وفاق کھل کر آمنے سامنے آ گئے۔ سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا۔ یکم جولائی سے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کیا جائے گا ۔ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا خود انتظام کیا جائے ۔ سندھ حکومت کی وفاقی ٹیکس وصولی سے انکار کی وجہ 92 نیوز نے پتہ لگالی ۔ 2016 میں وفاقی حکومت نے مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر سندھ کے فنڈز سے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی کٹوتی کی تھی ۔ وفاق کا کہنا تھا 16 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں لیکن ٹیکس کم دیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان 2 مرتبہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور 3 کمیٹیوں کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔