Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے ملنے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال روک دیا

سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے ملنے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال روک دیا
April 3, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سےملنے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال روک دیا ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کوبتایا کہ صوبے کو ملنےوالی کٹس غیرمعیاری ہیں،یہ بھی کہا کہ ہمیں پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کےتدارک میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی ، کوروناوائرس ٹیسٹنگ کٹس مقررہ معیار کی نہیں ، وزیراعلی سندھ نےوزیراعظم کوبتادیا ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ویڈیو لنک کےذریعےشرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ   طبی ماہرین نےکوروناٹیسٹنگ کٹس کے معیار پر اعتراضات اٹھائےہیں ، جس کےبعد ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال روک دیا۔ مراد علی شاہ  نےبتایاکہ سندھ کو طبی ونیم طبی عملے کےلیےحفاظتی اشیاء کی قلت  ہے ، سندھ کےبیشتر اسپتالوں میں ڈاکٹرز کےپاس حفاظتی سامان نہیں ہے ، صوبےکو پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ کی شدید ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے  متعلقہ اداروں کو سندھ حکومت کےساتھ تعاون کی ہدایت کردی ، کہاکہ سندھ حکومت  کو حفاظتی کٹس اور دیگر درکارسامان فراہم کیاجائے۔ دوسری جانب وزیراعلی  سندھ کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں  صوبےکے ہر ضلع میں ایک آئسولیشن سینٹر بنانےکا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ  کوروناپازیٹو کےشکارمریضوں کےقریب رہنےوالوں کو بھی آئسولیٹ کیاجائے ، مراد علی شاہ نے ہنگامی امداد کےاسپتالوں میں وینٹی لیٹرزمنتقل کرنے کا حکم دیا۔