Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات تسلیم کر لئے

سندھ حکومت نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات تسلیم کر لئے
July 20, 2019
کراچی (92 نیوز) مار کٹائی اور پانی سے دھلائی رنگ لائی ۔ سندھ حکومت نے نرسنگ اسٹاف کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔ مظاہرین نوٹی فکیشن جاری کرا کر ہی اٹھے۔ نرسنگ اسٹاف کا سروس اسٹرکچر اپ گریڈ کر کے گریڈ سولہ کر دیا گیا ۔ مرتضیٰ وہاب بولے سندھ حکومت وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ بھر کے نرسز کے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج رنگ لے آیا۔ سندھ حکومت نے نرسز کے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ احتجاج نرسز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے مطالبات کی منظوری کا نوٹی فکیشن مظاہرین کےحوالے کیا تو کراچی پریس کلب پر بیٹھے مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سندھ حکومت کی جانب مطالباب کی منظوری پر سندھ نرسز آلائنس کے رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سولہ روزہ احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نرسز کے مطالبات پہلے ہی باہمی رضامندی سے منظور کر لئے تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا پی ٹی آئی کے سازشی عناصر عوام کو ورغلانے سے باز آجائیں ورنہ سندھ حکومت انکے  خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔